Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن ٹیم کو ورلڈکپ 2019 میں اپنے بقیہ دو اہم میچوں سے قبل ایک بڑا جھٹکا لگ گیا۔ سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان پردیپ ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔ نوان پرادیپ چکن پوکس کی بیماری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوئے ہیں۔ رواں ورلڈکپ میں نوان پرادیپ نے سری لنکن ٹیم کی تین میچوں میں نمائندگی کی جس میں انھوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
نوان پردیپ نے افغانستان کیخلاف چار وکٹیں اپنے نام کی تھیں اور انگلینڈ کیخلاف میچ میں انھوں نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ فاسٹ بولر نوان پرادیپ کی جگہ کاسن رجیتھا کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کاسن رجیتھا 6 ایک روزہ میچوں میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انھوں نے 5 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ سری لنکا کو ورلڈکپ میں اپنے آخری دو میچز بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کیخلاف کھیلنے ہیں۔