Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے ورلڈکپ 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران جان بوجھ کر روس ٹیلر کے کیچز چھوڑے تھے۔
کامران اکمل نے اس الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کبھی ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انھوں نے کہا تھا کہ میں اپنے سینیئر کھلاڑیوں کی عزت کرتا ہوں، مجھے نہیں پتا عبدالرزاق نے مجھ پر ایسا الزام کیوں لگایا۔
کامران اکمل نے مطالبہ کیا تھا کہ عبدالرزاق من گھڑت الزام پر معافی مانگیں۔ عبدالرزاق اور کامران اکمل کی نجی ٹی وی چینل پر گفتگو ہوئی جہاں دونوں کھلاڑیوں نے قوم کو خوشخبری سنائی کہ ان کے درمیان صلح ہو گئی۔ کامران اکمل نے کہا کہ عبدالرزاق کی جو غلط فہمی تھی وہ دور ہو گئی ہے اور اب ایسی کوئی بات نہیں جبکہ عبدالرزاق نے بھی الزام واپس لے لیا۔