Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی جانب سے بطور لیگ اسپنر ڈیبیو کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے اپنی بیٹنگ پر محنت کی اور ایک ورلڈکلاس بیٹسمین کا روپ دھار لیا۔ اس کے بعد انھیں ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی لیکن گزشتہ سال ہونے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ان سے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت چھین لی گئی اور ایک سال کی پابندی بھگتنے کے بعد ورلڈکپ کے لیے ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔
بیٹنگ میں تو ایک دفعہ پھر وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں لیکن وہ بولنگ کرنا ابھی بھی نہیں بھولے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ نے 1679 دنوں بعد اپنے ون ڈے کیرئیر کی 28ویں وکٹ حاصل کی۔
انھوں نے آخری وکٹ 23 نومبر 2014 کو لی تھی۔ اسٹیو اسمتھ کئی دفعہ اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ شاہد آفریدی کے بولنگ ایکشن کو نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔