Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی دوسری ہیٹ ٹرک بنائی۔ انھوں نے عثمان خواجہ، مچل اسٹارک اور جیس بہرنڈوف کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز دوسری مرتبہ اپنے نام کیا۔
وہ نیوزی لینڈ کے پہلے فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کی ہو۔ ٹرینٹ بولٹ نے 86 ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے اور ان کی وکٹوں کی تعداد 160 ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ تین بار ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز سری لنکا کے فاسٹ بولر لستھ ملنگا کے پاس ہے۔ سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر چمندا واس، پاکستان کے سابق بولرز وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کو بھی دو، دو مرتبہ ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔