Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب "گیم چینجر" میں انکشاف کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2009 کے دوران اس وقت کے کپتان یونس خان کے خلاف بغاوت کی گئی تھی۔ شاہد آفریدی نے اس باغی گروپ کے سرغنہ کا نام تو بتایا لیکن سعید اجمل اور رانا نوید الحسن سمیت دیگر چند کرکٹرز کی نشاندہی کی تھی جو اس باغی گروپ کا حصہ تھے۔
سعید اجمل نے پہلے تو اس الزام کو مسترد کر دیا تھا لیکن پھر ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ وہ اس گروپ کا حصہ تھے جس نے یونس خان کے خلاف بغاوت کی تھی۔ انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ شاہد آفریدی بھی اس گروپ میں شامل تھے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب شاہد آفریدی سے اس سے متعلق پوچھا گیا تھا تو انھوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس گروپ میں شامل تھا لیکن یونس خان کو کپتانی سے ہٹانا نہیں چاہتا تھا، میرا موقف تھا کہ کھلاڑیوں کو یونس خان سے جو مسائل تھے وہ کپتان کے سامنے رکھے جائیں۔