Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں جس میں انھوں نے وقار یونس کو بطور کوچ غیرمناسب شخصیت قرار دیا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ لابنگ کرتے تھے۔ کامران اکمل سے جب پوچھا گیا کہ کیا شاہد آفریدی نے درست کہا ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ لابنگ کا تو کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ غیرمناسب والی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
کامران اکمل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وقار یونس کو بطور بولنگ کوچ واپس آنا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں جاوید میانداد کو "چھوٹا آدمی" قرار دیا جس پر کامران اکمل نے کہا کہ جاوید میانداد میرے لیجنڈ ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا کہ شعیب ملک کو وقت سے پہلے کپتانی دی گئی جس پر کامران اکمل نے ردعمل دیا کہ اس وقت وہی بہترین انتخاب تھے اور وہ ایک اچھا فیصلہ تھا۔