Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کا ایک ریکارڈ آج بھی برقرار ہے جو ایک سال کے دوران ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ہے۔ اے بی ڈویلیئرز نے 2015 میں بیس ون ڈے میچوں کی 18 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 چھکے مارے تھے۔
ان کے بعد ویسٹ انڈیز کے کرس گیل دوسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ایک سال میں ون کرکٹ میں 50 سے زائد چھکے مارے۔ کرس گیل نے رواں سال تیرہ ون ڈے میچز کھیلے اور 11 میچوں میں انھیں جب بیٹنگ کا موقع ملا تو وہ 51 چھکے مارنے میں کامیاب ہوئے۔
رواں ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے کرس گیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ میگا ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے لیکن کچھ روز قبل انھوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ ممکن ہے کہ کرس گیل ایک سال میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔