Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے انگلینڈ اور بھارت کے میچ سے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کے لیے بھارت جان بوجھ کر یہ میچ ہار جائے گا۔ باسط علی نے یہ انکشاف بھی کیا تھا 1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اس لیے پاکستان سے ہارا تھا تا کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر سیمی فائنل کھیل سکے۔
بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست تو ہو گئی لیکن کیا کوہلی الیون یہ میچ کسی منصوبے کے تحت ہاری؟ اس کا جواب دینا قبل از وقت ہو گا۔ بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے باسط علی کو اس دعویٰ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ کس نے یہ بات کرنے پر باسط علی کو مجبور کیا؟ وہ بیوقوف ہیں کیا؟ انھوں نے کہا کہ شاید باسط علی نے خود ایسی کرکٹ کھیلی ہے اور دوسری کی گیم کو بھی وہ ویسے ہی دیکھ رہے ہیں۔