افغانستان کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ وہاب ریاض نے انجری کے باوجود افغانستان کے خلاف میچ کھیلا اور پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار بھی ادا کیا۔ انھوں نے بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مشکل وقت میں بیٹنگ کرنے آئے تو راشد خان کو چوکا اور چھکا مار کر میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔ وہاب ریاض 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ پاکستان کو اپنا آخری راؤنڈ میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے میدان پر کھیلے گی۔ اس اہم میچ کے لیے وہاب ریاض بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلیں گے۔ یاد رہے پاکستان نے لارڈز کے تاریخی میدان میں ہی ساؤتھ افریقہ کیخلاف فتح حاصل کر کے میگا ایونٹ میں کم بیک کیا تھا۔