وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے عرصہ گزر گیا مگر انھیں اب بھی قومی ٹیم کا حصہ بننے کی امید ہے۔ کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ خود نہیں جانتے کہ انھیں ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا جاتا حالانکہ ان کی کارکردگی بھی اچھی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ زیادہ عمر تھی تو ایسے تو مصباح الحق کبھی کپتان نہ بنتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور انھوں نےامید ظاہر کی کہ ٹیم میں واپسی ہوئی تو مایوس نہیں کریں گے۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ ان کے کیچ چھوڑنے پر تنقید بہت زیادہ کی گئی حالانکہ کیچز تو تمام ہی وکٹ کیپرز سے چھوٹ جاتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں عبدالرزاق نے جو بات کہی تھی اس پر انھوں نے بعد میں معذرت کر لی تھی۔