Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یوتھ کونسل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کونسل میں ملک بھر کے نوجوانوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔ نیشنل یوتھ کونسل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور ویمن کرکٹر ثناء میر اسپورٹس کے شعبہ کی نمائندگی کریں گے۔
اس حوالے سے ثناء میر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت فخر محسوس کر رہی ہوں کہ میں عمران خان کی قیادت میں اپنے ملک کے نوجوانوں کے لیے خدمات انجام دوں گی، اس بہترین کام کے لیے مجھے چنا گیا جس پر میں بےحد خوش ہوں۔
انھوں نے کہا کہ اپنے ملک کے نوجوان طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے جو ذمہ داری دی جائے گی اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔ کرکٹر حسن علی اور ثناء میر کے علاوہ دیگر اسپورٹس اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ ہوں گی۔