Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ ابھی تک آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جس نے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنائی ہے جبکہ انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش ابھی تک اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہیں۔
دو شکستوں کے بعد انگلینڈ کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات کم ہوتے نظر آئے تو مائیکل وان سمیت سابق انگلش کرکٹرز نے اپنی ٹیم پر شدید تنقید کی تھی جس پر جونی بیئرسٹو نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب انتظار کر رہے تھے کہ ہم برا پرفارم کریں۔
بھارت کو شکست دینے کے بعد مائیکل وان کے جذبات بدل گئے۔ اب وہی مائیکل وان اپنی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مائیکل وان نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا تعین ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔