Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دلچسپ تجویز دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈین جونز نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ میں بیٹنگ اور بولنگ کرنے والی ٹیموں کو مخصوص اوورز میں کامیابی حاصل کرنے پر بونس پوائنٹس ملنے چاہیئں کیونکہ اس سے ون ڈے کرکٹ مزید دلچسپ ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ان کی نظر میں نیٹ رن ریٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ورلڈکپ میں پہلے بھی کئی مرتبہ ٹیمیں نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہوئیں اور اس ورلڈکپ میں بھی آگے یہی ہوتا دکھائی دے رہا۔
تین جولائی کو انگلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پانچ جولائی کو پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے گیارہ، گیارہ پوائنٹس ہو جائیں گے اور پھر سیمی فائنل میں جانے کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔