Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ابھی تک اگر اور مگر کی صورتحال کا شکار ہے۔ بھارت کی انگلینڈ سے شکست کے بعد گرین شرٹس کی امیدیں نیوزی لینڈ سے بندھ گئی ہیں۔ ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ایک بار پھر چوتھی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر چلے گیا ہے۔ سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین جولائی کو کیویز کی جیت کا انتظار کرنا ہو گا۔ انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوئی تو میزبان ٹیم کی سیمی فائنل میں جگہ پکی ہو جائے گی۔
کیویز کی شکست اور پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کی صورت میں دونوں ٹیموں کے گیارہ پوائنٹس ہو جائیں گے۔ رن ریٹ پر فیصلہ ہوا تو پاکستان اس وقت رن ریٹ میں نیوزی لینڈ سے کافی پیچھے ہے۔
رن ریٹ میں بہتری کے لیے پاکستان کو بنگلہ دیش کو 200 سے 250 رنز سے ہرانا ہو گا اگر ایسا نہ ہو سکا تو کیویز کو اس مارجن کے ساتھ انگلینڈ سے ہارنا ہو گا۔
بھارت کے دو میچز باقی ہیں اور اس کے گیارہ پوائنٹس ہیں۔ اگر بھارتی ٹیم بڑے مارجن سے دو میچز ہاری اور پاکستان، بنگلہ دیش کے خلاف کامیاب ہوا تو دونوں ٹیموں کا فیصلہ بھی رن ریٹ پر ہو سکتا ہے۔