Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا کے خلاف کرس گیل زیادہ لمبی اننگز تو نہ کھیل سکے مگر انھوں نے 35 رنز اسکور کر کے ایک روزہ کرکٹ میں بطورِ اوپنر اپنے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ کرس گیل ایک روزہ کرکٹ میں پہلے ہی دس ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔
انھوں نے 297 ون ڈے میچوں میں 10,386 رنز اسکور کر رکھے ہیں مگر وہ دنیا کے صرف تیسرے ایسے بیٹسمین ہیں جنہوں نے اوپپنگ بیٹسمین کی حیثیت سے 10,000 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں۔
کرس گیل نے 273 ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا جس میں انھوں نے 22 سینچریوں اور 51 نصف سینچریوں کی مدد سے 10,030 رنز اسکور کیے۔ کرس گیل سے پہلے سچن ٹنڈولکر اور سنتھ جے سوریا یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے بطور اوپنر 15,310 جبکہ جے سوریا نے 12,740 رنز اسکور کیے ہیں۔