سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے ورلڈکپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز اسکور کیے۔ یہ سری لنکن ٹیم کا ورلڈکپ میں تیسرا سب سے بڑا ٹوٹل تھا اس سے قبل آئی لینڈرز نے 1996 کے ورلڈکپ میں کینیا کیخلاف 398 رنز بنائے تھے جو ان کا ورلڈکپ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ سری لنکا نے دوسرا بڑا ٹوٹل (363) اسکاٹ لینڈ کیخلاف 2015 کے ورلڈکپ میں بنایا تھا۔ یاد رہے یہ دوسرا موقع تھا جب ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم نے 300 سے زائد رنز کا ہدف دیا ہو اور ان دونوں میچوں میں شکست ویسٹ انڈیز ٹیم کا مقدر بنی۔