Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ نے اپنے اہم میچ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست دے کر ورلڈکپ سیمی فائنل میں جانے کا راستہ بنائے رکھا مگر بھارتی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف یوں ہار جانا کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔
سابق کپتان وقار یونس نے بھارت اور انگلینڈ کے میچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ نہیں ہے جو آپ ہو، آپ زندگی میں جو کرتے ہیں وہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کیا ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سیمی فائنل میں جائے گا یا نہیں اس کیلئے وہ پریشان نہیں ہیں بلکہ پریشان اس بات سے ہوں کے کچھ چیمپئنز ٹیموں کی اسپورٹس مین شپ کا میچ میں امتحان تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گئے۔
اس کے علاوہ شعیب اختر نے بھی بھارت اور انگلینڈ کے میچ پر شکوک وشبہات ظاہر کیے ہیں۔ انگلینڈ کیخلاف سست بیٹنگ کرنے پر سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔