Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کیخلاف میچ میں کامیابی نے انگلینڈ ٹیم کے لیے ایک نئی امید جگا دی ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ اگر ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں بھی اسی طرح پرفارم کیا جس طرح بھارت کے خلاف کیا تھا کو ہم ورلڈکپ میں فتح حاصل کر سکتے ہیں۔
اوئن مورگن نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹیم نے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ جیسن روئے کی ٹیم میں واپسی سے ان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہو گئی ہے۔
اوئن مورگن نے مزید کہا کہ جیسن روئے اس قسم کے کھلاڑی ہیں کہ انھیں کہیں بھی گیند کی جائے وہ اس کو باؤنڈری کے پار پھینک سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ آسان نہیں ہو گا لیکن ٹیم پراعتماد ہے کہ فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے اور میگا ایونٹ میں کامیابی بھی حاصل کریں گے۔