Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر وجے شنکر ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں وجے شنکر کی جگہ ریشب پانٹ کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور اب بھارت کی ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے وجے شنکر ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور انھیں انجری سے صحتیاب ہونے میں کم از کم تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے ماینک اگروال کو انگلینڈ طلب کر لیا ہے اور وہ جلد ہی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ بھارتی اوپنر شیکھر دھون پہلے ہی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم اپنا آٹھواں میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیل رہی ہے۔