Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہے تو بنگال ٹائیگرز کے دو اہم ہتھیاروں پر قابو پانا ہو گا۔ تمیم اقبال اور شکیب الحسن کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف شاندار ہے۔ اوپنر تمیم اقبال پاکستان کے خلاف 16 ون ڈے میچز میں 45 کی شاندار اوسط سے 676 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کی دو سینچریاں اور پانچ نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔
شکیب الحسن نے شاہینوں کے خلاف 15 میچز کھیلے ہیں جہاں انھوں نے 40 کی اوسط سے 489 رنز اسکور کیے۔ اوپنر سومیا سرکار بھی چار میچز میں پاکستان کے خلاف 54 کی اوسط سے 164 رنز بنا چکے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں 5 جولائی کو مدمقابل ہوں گے اور اس میچ میں فتح پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ دلا سکتی ہے۔