Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 1992 اور 2019 کے موازنے کو زیادہ اہمیت دینے سے انکار کر دیا۔ پی سی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ہماری نظر 1992 اور 2019 کے موازنے پر نہیں ہے اور نہ ہی ڈریسنگ میں اس حوالے سے زیادہ بات ہوتی ہے، ہماری نظر اپنی پرفارمنس پر ہے کہ اسے کس طرح بہتر سے بہتر کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ یہ شعیب ملک کا آخری ورلڈکپ ہے اس لیے ہر کھلاڑی اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہاب ریاض نے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھا کمبی نیشن مل گیا ہے، امید ہے کہ آئندہ میچز میں اچھی پرفارمنس جاری رہے گی۔
انھوں نے ٹیم کی کامیابیوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی کا ایک ہی مقصد ہے جس وجہ سے ہمیں مسلسل تین فتوحات ملیں۔