Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں 5 جولائی کو مدمقابل ہوں گے۔ 1999 کے ورلڈکپ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹکرائیں گی۔ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری مگر ورلڈکپ میں واحد کامیابی بنگلہ دیش نے حاصل کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش ون ڈے کرکٹ میں 36 مرتبہ آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ اکتیس میں پاکستان نے فتح سمیٹی جبکہ پانچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کامیاب رہی۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف آخری چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری کامیابی 2014 میں حاصل کی تھی۔ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے واحد میچ 1999 میں کھیلا تھا جہاں 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 161 پرآؤٹ ہو گئی تھی۔