Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف بھارت نے آخری 31 گیندوں پر صرف 39 رنز اسکور کیے۔ مہندر سنگھ دھونی اور وکٹ پر موجود کیدھر جادھو تیز کھیلنے کی کوشش کرتے بھی دکھائی نہیں دیے جس پر سابق کرکٹرز نے ان پر خوب تنقید کی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی ٹیم پر جان بوجھ کر ہارنے کے الزامات لگے۔ بھارت کے بیٹنگ کوچ سنجے بانگر دھونی کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔
سنجے بانگر نے کہا کہ ایم ایس دھونی تیز کھیلنے اور شاٹ لگانے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ کے بولرز کی تعریف کرنی چاہیے جنہوں نے اپنے پلان پر زبردست انداز میں عمل کیا۔ سنجے بانگر نے مزید کہا کہ انگلش بولرز نے چھوٹی باؤنڈریز کے بجائے لمبی باونڈریز کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا جس میں انھیں کامیابی ملی۔