Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

روہت شرما نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ورلڈکپ 2019 میں اپنی چوتھی سینچری اسکور کی تو سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ روہت شرما مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیتنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے یہ ٹویٹ پڑھا تو وہ جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ کیون پیٹرسن نے یووراج سنگھ کو کہا کہ اگر انگلینڈ یہ ورلڈکپ جیتا تو روہت شرما یہ اعزاز اپنے نام نہیں کر پائیں گے۔
یووراج سنگھ نے کیون پیٹرسن کو جواب دیتے ہوئے آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ پہلے آپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی تو کر لیں پھر جیتنے کی بات کریں۔ انھوں نے کہا کہ ویسے بھی میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کی ٹرافی کی بات کر رہا ہوں نا کہ ورلڈکپ ٹرافی کی۔