Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجود کیریبین ٹیم نے 339 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری رکھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا سکی۔
مائیکل وان نے ہارشا بھوگلے کے تبصرے پر انھیں طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے بھارت کی طرح نہیں کھیلا۔ انگلینڈ اور بھارت کے میچ پر کافی شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ 338 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے آخری دس اوورز میں سست بیٹنگ کی تھی۔
سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے میچ سے قبل دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت یہ میچ جان بوجھ کر ہارے گا تا کہ پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو سکے۔