بھارت نے ورلڈکپ کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو امباتی رائیڈو اس ٹیم کا حصہ نہیں تھے جس پر وہ کافی دلبرداشتہ ہو گئے تھے۔ امباتی رائیڈو کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہونے والے وجے شنکر ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو انھیں امید ہوئی کہ شاید اب ان کو ٹیم میں منتخب کر لیا جائے لیکن قسمت کا قرعہ ماینک اگروال کے نام نکلا۔
امباتی رائیڈو کو ایک بار پھر نظرانداز کرنے پر آئس لینڈ کرکٹ نے انھیں ایک بڑی آفر کر ڈالی ہے۔ آئس لینڈ کرکٹ نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں بتایا گیا ہے کہ آئس لینڈ میں ہجرت کرنے کے لیے کون سی چیزیں دستیاب ہیں۔
آئس لینڈ کرکٹ نے لکھا کہ یہ دستاویز پڑھنے کے لیے امباتی رائیڈو کو تھری ڈی عینکوں کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ عام عینک سے بھی یہ آسانی سے پڑھ لیں گے۔