Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے لیے مشکل کھڑی کر لی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف رویو ضائع ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے فیلڈ امپائرز کے ساتھ بحث شروع کر دی۔ اگر فیلڈ امپائرز نے میچ ریفری سے ویرات کوہلی کی شکایت کی تو انھیں میچ فیس کا جرمانہ بھرنے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جائے گا۔
اگر ویرات کوہلی کو ایک ڈی میرٹ ملا تو ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس تین ہو جائیں اور جب ان کی تعداد چار ہوئی تو ان کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ویرات کوہلی کو ہمیشہ ان کے جارحانہ رویے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید انھیں اس کی سزا بھی جلد مل جائے۔