Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم رواں ورلڈکپ میں آٹھ میچز کھیل چکی ہے مگر ان کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کچھ زیادہ اچھی فارم میں دکھائی نہیں دے رہے تاہم انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی ڈبل سینچری مکمل کر لی ہے۔ بھارت کے خلاف کھیلا گیا میچ تمیم اقبال کا 200واں ایک روزہ میچ تھا۔ تمیم اقبال بنگلہ دیش کے چوتھے کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔
ان سے قبل مشرفی مرتضیٰ، مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔ تمیم اقبال نے دو سو میچز میں گیارہ سینچریوں اور سنتالیس نصف سینچریوں کی مدد سے 6,863 رنز بنائے ہیں۔ تمیم اقبال نے ورلڈکپ 2019 میں 227 رنز اسکور کیے ہیں جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل ہے۔ رواں ورلڈکپ میں بنگلہ دیش اپنا آخری میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔