Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے ورلڈکپ کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہو جائیں گے مگر ہیڈکوچ مکی آرتھر اپنے معاہدے میں مزید توسیع کے خواہشمند ہیں جو 2016 سے پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں۔ اس حوالے سے مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ورلڈکپ کے بعد بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ معاہدے میں توسیع کے لیے ایک عمل سے گزرنا پڑے گا، اگر ہمارے درمیان معاہدہ ہو جاتا ہے تو اچھی بات ہے اور اگر ایسا ممکن نہیں ہوتا تو پاکستان ٹیم کے ساتھ گزارے جانے والے تین سال ہمیشہ یاد رہیں گے۔
وہاب ریاض کی انجری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا ان فٹ ہونا پریشان کن نہیں، وہاب ریاض افغانستان کے خلاف بھی انجری میں کھیلے اور ان کی اننگز کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ وہ 15 رنز میچ وننگ تھے۔