Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے اوپننگ بیٹسمین اور نائب کپتان روہت شرما نے ورلڈکپ 2019 خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ روہت شرما نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ایک اور سینچری اسکور کر کے ایک ورلڈکپ میں کمار سنگاکارا کی سب سے زیادہ (4) سینچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
روہت شرما ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں 500 سے زائد رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے بھارتی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ روہت شرما سے پہلے صرف سچن ٹنڈولکر نے 2003 کے عالمی کپ میں 673 اور 1996 کے ورلڈکپ میں 523 رنز بنائے تھے۔
ان دونوں بیٹسمینوں کے علاوہ کوئی اور بھارتی کھلاڑی یہ اعزاز حاصل نہیں کر سکا۔ روہت شرما نے ورلڈکپ میں سب سے کم (15) اننگز میں پانچ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ انھوں نے ورلڈکپ کی صرف پندرہ اننگز کھیل کر پانچ سینچریاں بنائیں۔ روہت شرما رواں ورلڈکپ میں 544 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔