Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رواں ورلڈکپ میں شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور وہ پانچ نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔ سینچریاں اسکور کرنے کے ماہر ویرات کوہلی ورلڈکپ 2019 میں ایک بھی سینچری اسکور نہیں کر سکے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس کے موقع پر این بشپ نے ویرات کوہلی سے سینچری سے متعلق سوال پوچھا کہ ان نصف سینچریوں کو سینچریوں میں کیسے بدلیں گے؟ ویرات کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی مرتبہ سینچریاں اسکور کر چکا ہوں۔ ورلڈکپ میں سینچری اسکور نہ کرنے کی وجہ سے کرکٹ ماہرین ان کی فارم پر سوالات اٹھا رہے تھے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں کیونکہ ٹیم کا جیتنا سینچری بنانے سے زیادہ ضروری ہے۔