Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 28 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارتی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلے گی۔ بنگال ٹائیگرز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
برمنگھم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما اور لوکیش راہل نے بھارت کو 180 رنز کا شاندار آغاز دیا۔ روہت شرما نے عالمی کپ میں چوتھی سینچری اسکور کی۔ بھارت نے نو وکٹوں پر 314 کا مجموعہ بنایا۔
ہدف کےتعاقب میں بنگلہ دیش کا کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ اوپنر تمیم اقبال 22 اور سومیا سرکار 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن نے 66، مشفیق الرحیم نے 24 اور لٹن داس 22 رنز بنا سکے۔ اختتامی لمحات میں سیف الدین نے 51 رنز کی اننگز کھیل کر میچ دلچسپ بنایا لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔