Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے برمنگھم میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے مشکوک میچ پر تبصرہ کرنے کے بجائے محتاط انداز اختیار کیا۔ جب سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ بھارتی ٹیم میچ میں آل آؤٹ نہیں ہوئی اور سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں بہت تنقید ہوئی تو سرفراز احمد نے جواب دیا کہ میں نے ان سب باتوں پر دھیان نہیں دیا۔
انھوں نے کہا کہ اتفاق سے میں نے میچ دیکھا، مجھے لگا کہ اختتامی اوورز میں انگلینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ لوگ ٹی وی دیکھ کر اپنی رائے قائم کر سکتے ہیں، میری نظر میں آخری اوورز میں انگلینڈ کی بولنگ کمال تھی اور ان کے بولرز نے مہارت سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہوئی آ رہی ہے، ہم انھیں کسی بھی طرح آسان حریف تصور نہیں کرتے، انھیں ہرانے کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔