Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں جہاں شکیب الحسن کا بلا رنز اگل رہا ہے وہیں وہ وکٹیں بھی اڑا رہے ہیں اور اب انھوں نے ورلڈکپ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ ویسے تو جیک کیلس، عبدالرزاق، لانس کلوزنر اور شاہد آفریدی سمیت ٹاپ آل راؤنڈرز نے ورلڈکپ میں حصہ لیا مگر کوئی بھی کھلاڑی یہ اعزاز حاصل نہ کر سکا۔
بھارت کے خلاف پرفارمنس کے بعد شکیب الحسن ایک ورلڈکپ میں 500 رنز اور دس وکٹیں لینے والے واحد آل راؤنڈر بن گئے۔ شکیب الحسن نے دس اوورز میں صرف 41 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
بیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے 66 رنز اسکور کیے تاہم اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ اس شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ سے باہر ہو گئی اور بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔