شیکھر دھون کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بھارتی ٹیم کو اب اوپننگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگر روہت شرما کے ساتھ مل کر لوکیش راہول نے یہ تمام خدشات دور کر دیے۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھارتی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو روہت شرما اور لوکیش راہول نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر ڈالی۔ دونوں نے مل کر ٹیم کو 180 رنز کا آغاز فراہم کیا جو ورلڈکپ میں بھارت کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ بن گیا۔ روہت شرما اور لوکیش راہول سے پہلے شیکھر دھون اور روہت شرما نے 2015 کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف 174 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔