Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم نے پانچویں ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم ساؤتھ افریقہ کو چاروں شانے چت کر دیا اور سیریز میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز اسکور کیے۔ عرفان نیازی نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کپتان روحیل نذیر نے بھی نصف سینچری بنائی۔
ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ انڈر-19 ٹیم کو پاکستانی بولرز نے خوب پریشان کیا اور اننگز کی ابتداء سے ہی میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سات اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم، عامر علی اور صائم ایوب کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔
بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 184 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے 116 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سینچری اسکور کرنے والے عرفان نیازی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ قومی ٹیم کو سات میچوں کی سیریز میں 0-5 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔