Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ پی سی بی نے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کا منصوبہ منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوایا تھا جس کو کل منظور کر لیا گیا۔
پی سی بی نے 11 ڈیپارٹمنٹس کو بھی خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ چھ صوبائی ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے پلان کے مطابق ریجنز کی 16 ٹیموں کے بجائے چھ صوبائی ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گی۔
نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے مطابق پنجاب کی دو، خیبرپختونخواہ، سندھ اور بلوچستان کی ایک، ایک ٹیم ہو گی۔ راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹس ٹیموں کی مینجمنٹ، اسپانسرشپ اور فیصلہ سازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔