Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اپنا آخری راؤنڈ میچ بنگلہ دیش کے ساتھ پانچ جولائی کو لارڈز کے میدان پر کھیلے گی۔ ورلڈکپ 2019 میں لارڈز کے میدان پر اب تک تین میچز کھیلے گئے ہیں اور تینوں میچز میں اسپنرز کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ ان تین میچز میں اسپنرز نے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
شاداب خان نے لارڈز کے ہی میدان پر ساؤتھ افریقہ کیخلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ لارڈز گراؤنڈ پر اسپنرز نے صرف 4.9 کے اکانومی ریٹ سے بولنگ کی اور یہی نہیں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ولیمسن، مارکرم اور اسمتھ جیسے پارٹ ٹائم اسپنرز نے بھی وکٹیں حاصل کیں۔
ان تمام اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے میچ میں بھی اسپنرز کا بہت اہم کردار ہو گا۔ یاد رہے رواں ایونٹ میں قومی ٹیم کے اسپنرز نے کل 11 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے اسپنرز 19 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔