Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے امام الحق کو پلئینگ الیون سے باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ پلئینگ الیون میں امام الحق کی جگہ نہیں بنتی، وہ پہلے کافی گیندیں ضائع کر کے سیٹ ہوتے ہیں اور پھر بڑا اسکور کیے بغیر آؤٹ ہو جاتے ہیں جس سے ٹیم پر دباؤ بنتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امام الحق کی جگہ محمد حفیظ کو اوپننگ میں آزمانا چاہیے اور بیٹنگ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے آصف علی کو موقع دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اپنی نیچرل گیم سے ہٹ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ رنز نہیں بنا پا رہے۔ امام الحق نے ورلڈکپ 2019 میں 7 میچوں میں 205 رنز بنائے ہیں جبکہ فخر زمان صرف 173 رنز ہی بنا سکے ہیں۔