Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض فریکچر انگلی کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔ وہاب ریاض نے بتایا ہے کہ ان کی انگلی میں اب تک کوئی بہتری نہیں آئی ہے تکلیف بھی ہے جبکہ فریکچر کے باعث انگلی میں سوجن بھی ہے مگر اس کے باوجود وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتح دلانے کے لیے پرجوش ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا کہ گزشتہ تین میچوں میں کامیابی حاصل کر کے ٹیم کا مورال بہت بڑھ گیا ہے، امید ہے بنگلہ دیش کیخلاف بھی فتح اپنے نام کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم دوسری ٹیموں کے نتائج پر زیادہ غور نہیں کر رہے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے جس صورتحال کے مطابق کھیلنا ہو گا اسی طرح پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ اپنی خامیوں پر بہت کام کیا ہے اور خوشی ہے کہ صحیح وقت پر فارم میں واپس آ گیا۔