Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ انگلینڈ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے سے پاکستان کے ٹاپ چار ٹیموں میں شامل ہونے کے تقریباً تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔
جمعہ کے روز کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف بہت بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔ اگر قومی ٹیم بنگلہ دیش کو 308 سے کم رنز کا ہدف دیتی ہے تو فتح کے باوجود سرفراز الیون ورلڈکپ سے باہر ہو جائے گی۔
اگر پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 350 رنز بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو انہیں حریف ٹیم کو صرف 38 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرنا ہو گا۔ اگر گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو 400 رنز کا ہدف دیا تو بنگال ٹائیگرز کو 84 رنز پر ڈھیر کرنا ہو گا جو کہ عملی اعتبار سے ناممکن نظر آ رہا ہے۔
صرف یہی نہیں پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ٹاس ہار جاتا ہے اور حریف ٹیم پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لے تو پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہو جائے گا۔