Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جونی بیئرسٹو اور جیسن روئے پر مشتمل انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی رواں ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کو زبردست آغاز فراہم کر رہی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلی وکٹ پر 128 رنز جوڑے۔ بھارت کیخلاف دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی اور نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں بھی بیئرسٹو اور روئے نے 122 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔
گزشتہ چار سال میں جونی بیئرسٹو اور جیسن روئے کو انگلینڈ کی جانب سے 35 ایک روزہ میچوں میں اننگز کا آغاز کرنے کا موقع ملا ہے جس میں دونوں اوپننگ بلے بازوں نے مشترکہ طور پر 2,186 رنز اسکور کیے۔
پنتیس اننگز میں 10 مرتبہ جونی بیئرسٹو اور جیسن روئے کے درمیان سو سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی جبکہ آٹھ مرتبہ دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ پر 50 سے زائد رنز جوڑے۔