فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب ترین بولر بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی انھوں نے ورلڈکپ کے 17 میچوں میں 37 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے ورلڈکپ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ جیکب اورم اور ڈینیئل ویٹوری کے نام تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 36، 36 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں لیکن ٹرینٹ بولٹ نے دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یاد رہے آسٹریلیا کیخلاف ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ میں ہیٹرک بنانے والے پہلے کیوی بولر بنے تھے۔