Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین جوئے روٹ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے تھے۔ جوئے روٹ 24 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے تھے مگر انھوں نے اس اننگز کی بدولت ورلڈکپ 2019 میں اپنے 500 رنز مکمل کر لیے۔
جوئے روٹ رواں ورلڈکپ میں 500 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پانچویں بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، روہت شرما اور شکیب الحسن بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ وہ انگلینڈ کے پہلے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 500 رنز اسکور کیے ہوں۔
میگا ایونٹ میں اپنی شاندار فارم کیساتھ رنز کی بھرمار لگانے والے جوئے روٹ انگلینڈ کی جانب سے ورلڈکپ کی تاریخ میں زیادہ رنز اسکور کرنے والے تیسرے بیٹسمین بھی ہیں۔ انھوں نے 15 میچوں میں 702 رنز بنا رکھے ہیں۔ گراہم گوچ 21 میچوں میں 897 رنز بنا کر ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے سب سے آگے ہیں۔