Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندر جدیجا نے کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر سنجے منجریکر کی جانب سے ہونے والی تنقید پر انھیں ٹویٹر پر کھری کھری سنا دیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے کمنٹری کے دوران کہا تھا کہ وہ ایسے کھلاڑی کے مداح نہیں ہیں جسے تھوڑی بہت بیٹنگ اور بولنگ آتی ہو، ون ڈے فارمیٹ میں روندر جدیجا ایسے ہی کرکٹر ہیں، ہمیں ایسے کرکٹرز کے بجائے مکمل بیٹسمین یا مکمل بولر کو ترجیح دینی چاہیے۔
روندر جدیجا نے اس تنقید پر سنجے منجریکر کو کرارا جواب دیا ہے۔ انھوں نے سنجے منجریکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے جتنے میچز کھیلے ہیں وہ اس سے دوگنے میچز کھیل چکے ہیں، لوگوں کی عزت کرنا سیکھیں جو اپنے ملک کے لیے اعزازات حاصل کر چکے ہیں، میں اب آپ کے لفظی وار مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ روندر جدیجا کے جواب کے بعد سنجے منجریکر نے خاموشی اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی۔