Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں دو مرتبہ نظر انداز کیے جانے پر بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ سابق بیٹسمین گوتم گمبھیر بھی امباتی رائیڈو کی ریٹائرمنٹ پر سلیکٹرز پر برس پڑے۔
بھارتی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ورلڈکپ سلیکشن میں سلیکٹرز نے بہت مایوس کیا، امباتی رائیڈو کی ریٹائرمنٹ بھی انہی غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے اور ان میں فیصلہ کرنے کی سکت نہیں ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں شامل پانچ سلیکٹرز نے مل کر بھی اتنے رنز نہیں بنائے ہوں گے جتنے امباتی رائیڈو نے اپنے کیریئر میں اسکور کیے۔
گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ رائیڈو کے حوالے سے کافی افسردہ ہوں کیونکہ ان کی جگہ اور کوئی بھی کھلاڑی ہوتا تو وہ بھی اس انتہائی فیصلے پر مجبور ہوتا۔