Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے اہم ترین معرکہ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلینڈ کا 27 سالہ انتظار ختم ہوا اور انھوں نے 1992 کے ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ابتدائی پانچوں ورلڈکپ میں انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تاہم 1992 میں فائنل ہارنے کے بعد انگلش کرکٹ میں گراؤ دیکھنے میں آیا۔
ورلڈکپ 1996، 1999، 2003، 2007، 2011 اور 2015 میں انگلش ٹیم کبھی پہلے مرحلے سے اور کبھی سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ہی باہر ہوئی۔
گزشتہ ورلڈکپ کے بعد اوئن مورگن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں نئی اور جارحانہ سوچ پیدا کی اور ان چار برسوں میں ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی۔ اسی بہترین کارکردگی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور انگلش ٹیم کو ٹائٹل کے لیے اب فیورٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کبھی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکی ہے۔