Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں پرتشدد واقعات دیکھنے میں آئے اور افغانی فینز نے اسٹیڈیم کی دیواریں پھلانگ کر گراؤنڈ میں داخلے کی کوشش کی۔ گراؤنڈ میں موجود افغان شائقین نے بھی میچ کا مزہ خراب کیا اور پچ پر جانے کی کوشش میں پکڑے گئے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے اضافی سیکیورٹی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے پاکستان ٹیم انتظامیہ نے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے خفیہ اداروں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستانی شائقین پر تشدد کے واقعات کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں اور چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔