Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں ایک بوڑھی بھارتی خاتون سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ بزرگ خاتون نے انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ بھارتی ٹیم کو سپورٹ کیا۔ برمنگھم میں بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے پہنچی۔
شائقین میں بھارت کی ایک سپر فین 87 سالہ چارولتا پٹیل سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ بزرگ خاتون نے باجے بجائے اور خوب جوش وجذبے کےساتھ بھارتی ٹیم کو سپورٹ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کرکٹ شوق سے کھیلتے تھے اس لیے وہ بھی کرکٹ کی شوقین ہو گئیں۔ ٹی وی پر بزرگ خاتون کے نظر آتے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ میچ کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ان سے ملاقات کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تمام شائقین خاص طور پر چارولتا پٹیل کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔