یارکشائر پولیس نے ہیڈنگلے میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں چار افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے شروع ہونے سے پہلے، میچ کے دوران اور بعد میں بدنظمی کے واقعات دیکھنے میں آئے تھے۔ افغانستان کے خلاف پاکستان کی سنسنی خیز فتح کے بعد بھی دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ سٹینڈز میں بھی جاری رہا اور افغانی فینز دوڑ کر پچ پر بھی چلے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب ہیڈنگلے میں ہونے والے باقی دو میچوں کے دوران وہاں پولیس کی زیادہ نفری تعینات کی جائے گی۔ ہفت کو بھارت اور سری لنکا اس میدان پر آمنے سامنے ہوں گے۔